پاکستان میں کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد تین لاکھ 10 ہزار275 ہوگئی


پاکستان میں کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد تین لاکھ 10 ہزار275 ہوگئی

عالمی وبا کرونا وائرس کے پاکستان میں مزید694 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرین کی مجموعی تعداد تین لاکھ دس ہزار275 ہوگئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کےمطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران6 اموات ہوئی ہیں اور وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد6ہزار457 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کرونا  سے متاثر ہونے والے 2 لاکھ 95 ہزار613افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایکٹیو کیسز کی تعداد8 ہزار205 رہ گئی ہے۔

سندھ میں کرونا  کیسز کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار776 ہوگئی ہے؛

پنجاب میں99 ہزار128، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار617؛

 بلوچستان میں15 ہزار13؛

 اسلام آباد میں16 ہزار440؛

 آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار649؛

 اور گلگت میں3 ہزار662 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کرونا  وائرس کے باعث ہونے والی اموات کی تفصیل:

 پنجاب میں 2 ہزار230 ؛

سندھ میں 2 ہزار486 ؛

خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 259؛

اسلام آباد میں 181؛

 بلوچستان میں 145؛

 ‏گلگت بلتستان میں 85 ؛

اور آزاد کشمیر میں 71  اموات ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کرونا  مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کرونا  کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کرونا  وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کرونا  کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔

پاکستان میں کرونا  کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری