ایران میں کرونا وائرس سے 190 اموات، ایک ہزار 514 متاثر
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں مزید 3ہزار 512 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوئے جن میں سے ایک ہزار 514 کو اسپتال میں داخل کیا گیا۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کی ترجمان ڈاکٹر سیما لاری کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید3 ہزار 512 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے جن میں سے ایک ہزار 514 افراد اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے شکار افراد کی مجموعی تعداد 4لاکھ49ہزار960 ہوگئی ہے۔
لاری نے کہا کہ تین لاکھ 76 ہزار 531 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
ڈاکٹر لاری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا اب تک کرونا وائرس سے 25 ہزار 779 شہری انتقال کرگئے ہیں۔
مزید پڑھیں