اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری افسوسناک ہے، سابق صدر


سابق صدر نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کا معیار سب کے سامنے ہے

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام باہر نکلی تو موجود حکومت کو گھر جانا پڑے گا۔

سابق صدر آصف زرداری نے شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب کا معیار سب کے سامنے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام نکلی تو عمران خان کو کسی کی سپورٹ کام نہیں آئے گی۔

شریک چیئرمین پی پی پی نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب کا معیار سب کے سامنے ہے، آج شہباز شریف اندر گئے ہیں، کل ہم سب نے اندر جانا ہے۔

سابق صدر زرداری نے کہا کہ ایک دن یہ سب ہونا تو ہے، ملک میں معیشت کی صورتحال سب کے سامنے ہے اور بین الاقوامی سطح تک کیا پیغام جارہا ہے وہ بھی سب کے سامنے ہے۔

واضح رہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ کیس کی سماعت کے دوران لاہور ہائی کورٹ نے صدر مسلم لیگ نواز شہباز شریف کی عبوری ضمانت مسترد کردی تھی جس کے بعد نیب نے انہیں گرفتار کرلیا۔