فلسطینی مسئلے کے حل کے بغیر پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا، ملیحہ لودھی


فلسطینی مسئلے کے حل کے بغیر پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا، ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ امن اور فلسطینی مسئلے کےحل کے بغیر پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا اور یہ دو ٹوک پیغام ہے۔

 عالمی کانفرنس برائے امن سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں پالیسی واضح کردی ہے۔

سینیٹر مشاہد حسین سید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے حقوق کا تحفظ  کرنے  کے بجائے اسرائیل کو تسلیم  کرنا فلسطینیوں کے ساتھ دھوکا ہے۔

روٹری کلب کے زیر اہتمام کانفرنس میں بھارتی سیاست دان مانی شنکر جبکہ پاکستان سے سینیٹر مشاہد حسین سید اور سینیٹر جاوید جبار  نے پاک بھارت تعلقات پر روشنی ڈالی۔

تمام تر اختلافات کے باوجود شرکاء نے دونوں ممالک کے مابین بلاتعطل مذاکرات پر زور دیا۔

عالمی کانفرنس میں بذریعہ انٹرنیٹ دنیا بھر سے سینکڑوں پیس ایکٹویسٹ، محقق، صحافیوں اور ادیبوں نے شرکت کی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری