ایران کے خلاف سعودی عرب کا بے بنیاد دعویٰ


سعودی حکام نے اسلامی جمہوریہ ایران میں تربیت یافتہ دہشت گرد گروہ کو گرفتار کرنے کا ایک بے بنیاد دعویٰ کیا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، گذشتہ رات سعودی سیکیورٹی امور کے ترجمان ایک بے بنیاد دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اسلامی جمہوریہ ایران میں تربیت حاصل کرنے والے 10 افراد کے ایک گروپ کو گرفتار کیا ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی نے سعودی سیکیورٹی  امور کے سرکاری ترجمان کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ زیر حراست افراد ایک دہشت گرد گروہ کے رکن تھے، جن میں سے تین نے ایران سے تربیت یافتہ حاصل کی۔

سعودی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تینوں افراد دیگر دہشت گرد گروہوں سے رابطے میں تھے اور منصوبہ بندی کررہے تھے۔

 واضح رہے کہ سعودی حکام نے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی حکام اسے قبل بھی متعدد بار اسلامی جمہوریہ ایران پر اس قسم کے بے بنیاد الزامات لگاتے رہے ہیں۔

سعودی حکام امریکا اور اسرائیل کے کہنے پر ایران کے خلاف مختلف قسم کے الزامات دہراتے رہتے ہیں۔