ایران میں کرونا وائرس کے حملوں میں ایک بار پھر تیزی، مزید 207 شہری جان بحق، 3 ہزار 677 متاثر


اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 207 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کی ترجمان ڈاکٹرسیما لاری کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر کے مختلف شہروں میں مزید 3ہزار677 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوئے جن میں سے 1ہزار847 کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے شکار افراد کی مجموعی تعداد  4لاکھ 53 هزار6سو 37ہوگئی ہے۔

 ڈاکٹر سیما نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا اب تک کرونا وائرس سے 25 هزار9 سو86 شہری انتقال کرگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 3لاکھ 78هزار 727مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

ڈاکٹر سیما نے کہا کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 4079 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

سیما لاری کا کہنا ہے کہ صوبہ تهران، اصفهان، قم، آذربایجان شرقی، خراسان جنوبی، سمنان، قزوین، لرستان، اردبیل، خوزستان، کرمانشاه، کهگیلویه و بویراحمد، گیلان، بوشهر، زنجان، ایلام، خراسان رضوی، مازندران، چهارمحال و بختیاری، البرز، آذربایجان غربی، مرکزی، کرمان، خراسان شمالی، همدان و یزد میں کرونا وائرس کے مریضوں اضافہ ہورہا ہے۔