ہم اپنے میزائل گھروں میں نہیں چھپاتے/ امریکی مقصد خطے میں داعش کو دوبارہ زندہ کرنا ہے، سید حسن نصراللہ


ہم اپنے میزائل گھروں میں نہیں چھپاتے/ امریکی مقصد خطے میں داعش کو دوبارہ زندہ کرنا ہے، سید حسن نصراللہ

لبنانی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہم جنگی ساز وسامان کو کہاں رکھنا ہے خوب جانتے ہیں گھروں اور بندرگاہوں میں میزائل نہیں چھپاتے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، امریکا نام نہاد داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کے ذریعے خطے میں قدم جمانے کی کوشش کر رہا ہے ، جس کا اصل مقصد خطے میں داعش کو دو بارہ زندہ کرنا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاھو نے دعوی کیا ہے کہ حزب اللہ نے اپنے میزائل ایک گیس پلانٹ کے قریب محفوظ کیا ہے میں نیتن یاہو سے کہنا چاہتا ہوں کہہم اپنے میزائل بیروت بندرگاہ پر یا گیس پلانٹ کے قریب نہیں رکھتے، ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ اپنے میزائلوں کو کہاں محفوظ کرنا ہے۔

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی شہادت سے امریکا علاقے میں داعش کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش شروع کر رہا ہے۔

لبنان کی اسلامی مزاحمتی اور عوامی تحریک حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے کل رات اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکا عراق میں قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس کو شہید کر کے علاقے میں داعش کو دوبارہ فعال اور سرگرم  کرنے کی کوشش کر رہا ہے تا کہ وہ علاقے میں اپنی فوجی موجودگی کا جواز فراہم کر سکے۔

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے لبنان میں فرانس کی مداخلت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فرانس اس کوشش میں ہے کہ لبنان کی اکثریت پیچھے ہٹ جائے اور زمام حکومت اقلیتوں کے ہاتھ میں آ جائے۔

سید حسن نصراللہ نے صیہونی حکومت کے ساتھ امارات اور بحرین جیسے عرب ممالک کے سفارتی تعلقات کی برقراری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی برقراری میں ان ممالک کے عوام حکومت کے ساتھ نہیں ہیں۔

حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے تیونس اور الجزائر کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار نہ کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کئے ہیں وہ جلد ہی اس بات کو سمجھ جائیں گے کہ ان کا فیصلہ غلط تھا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری