پاکستان کو اقوام متحدہ میں ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی مل گئی


ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں سےصرف ایک،ایک سربراہ کاانتخاب کیاگیا۔ ترقی یافتہ ممالک کی نمائندگی جرمن چانسلرانجیلامرکل کو دی گئی ہے جب کہ ترقی پذیرممالک کی نمائندگی کیلئے وزیراعظم عمران خان کا انتخاب کیاگیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وزیراعظم عمران خان کو اقوام متحدہ میں ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی مل گئی اور وزیراعظم کی زیرصدارت اقوام متحدہ کے ماحولیاتی مسائل کےسیشن کا اجلاس ہوا۔

وزیراعظم عمران خان ترقی پذیر ممالک کی مؤثر آواز بن گئے، وزیراعظم شاندار ماحولیاتی پالیسیوں کےباعث عالمی فورم پر سب سے آگے آگئے۔