ہم کسی کو فرقہ وارانہ فسادات پیدا نہیں کرنے دیں گے، طاہر اشرفی


وزیرا عظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی کا کہنا ہے ہم کسی کو فرقہ وارانہ فسادات پیدا نہیں کرنے دیں گے

وزیرا عظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی کا کہنا ہے نواز شریف پاکستان کی دفاعی تنصیبات پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، طاہر اشرفی کا کہنا ہے ہم پاکستان میں نظریات اور پاک فوج بارڈر کی محافظ ہے، نواز شریف پاکستان کی دفاعی تنصیبات پر حملہ کرنا چاہتے ہیں، نواز شریف نے پاکستان کے پورے دفاع نظام پر سوالیہ نشان پیدا کیا ہے، مودی کو عرب دنیا میں مقام نواز شریف کی بنا پر ملا ہے۔

 انھوں نے راولپنڈی آرٹس کونسل منعقدہ استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کیا پاکستان اس لیے بنا تھا کہ آپ اس کو لوٹتے رہیں؟ میاں صاحبان کو آج ایک مولوی ملا اپنی کرپشن چھپانے کے لیے،مولانا فضل الرحمن کو صدارتی ووٹ نہ دیے گیے ۔پی پی پی اور ن لیگ کو کامیابی کا علم ہوتا تو مولانا کو پی ڈی ایم کا سربراہ نہ بناتے۔