ایران؛ کرونا وائرس سے مزید235 شہری انتقال کرگئے


اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 235 افراد جاں بحق ہوئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک میں کوویڈ 19 کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3ہزار902 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوئے جن میں سے 1ہزار953 کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

ڈاکٹرلاری کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 4ہزار167 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 235 شہری انتقال کرگئے اور اب تک وفات پانے والے افراد کی مجموعی تعداد 27ہزار192 ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: خوش قسمتی سے ، اب تک 3لاکھ 92ہزار293 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور انہیں اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: تهران، اصفهان، قم، آذربایجان شرقی، خراسان جنوبی، سمنان، قزوین، لرستان، اردبیل، خوزستان، کرمانشاه، کهگیلویه و بویراحمد، گیلان، بوشهر، زنجان، ایلام، خراسان رضوی، مازندران، چهارمحال و بختیاری، البرز، آذربایجان غربی، مرکزی، کرمان، خراسان شمالی، همدان و یزد صوبے میں حالات تشویشناک ہیں۔