لاہور میں سیکیورٹی فورسزنے جعلی کرنل گرفتار کرلیا


نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی میں جم سیل کرنے کے دوران سرکاری امور میں مداخلت پر جعلی کرنل گرفتار

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک جم کو سیل کرنے کے دوران سرکار امور میں مداخلت کرنے والے حساس ادارے کے جلعی افسر کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ عدنان رشید نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کورنا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے ایک جم کو چیک کیا تو وہاں موجود ایک شخص نے خود کو حساس ادارے کا کرنل ظاہر کوتے ہوئے کارروائی سے روکا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے چیک کیا تو خود کو کرنل ظاہر کرنے والے شخص کا حساس ادارے کا کارڈ جعلی نکلا جس پر ضلعی انتظامیہ نے ملزم شہزاد نواز کو گرفتار کروا کے مقدمہ درج کروا دیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایسے جعلی افسران کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ ایسے مجرموں کو قرار واقعی سزا دے کر ملک کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔