پاکستان میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال، 13شہری جان کی بازی ہارگئے


نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے ملک میں کرونا کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمارجاری کردیئے ہیں، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کرونا کے 13 مریض جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد کرونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 6ہزار614ہوگئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاکستان میں کرونا  وائرس کے مزید13 مریض انتقال کرگئے اور 756 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 6ہزار614 اور متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3لاکھ 21ہزار218 ہوگئی ہے۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 31 ہزار 862 کرونا  ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کرونا  کے 756 مثبت کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد ملک میں کرونا  کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 218 تک جا پہنچی جبکہ کرونا  وائرس کے 9 ہزار209 فعال کیسز ہیں۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 315 کرونا  مریض صحتیاب ہوئے اور اب تک مجموعی طور پر کرونا  کے 3 لاکھ 5ہزار395 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد:

 سندھ میں کرونا  کیسز کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار997؛

 پنجاب ایک لاکھ ایک ہزار237؛

خیبر پختونخوا میں 38 ہزار464؛

 بلوچستان میں 15 ہزار599؛

گلگت بلتستان میں 3 ہزار 982؛

 اور آزاد کشمیر میں3 ہزار258 کرونا  کیسز سامنے آچکے ہیں۔