ایران میں کرونا وائرس سے مزید252 شہری جاں بحق


اسلامی جمہوریہ ایران میں کرونا وائرس سے مزید252 شہری انتقال کرگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے ملک بھرمیں کرونا وائرس کے مریضوں کی تازہ ترین اعدادوشمار بیان کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 252  شہری جان کی بازی ہار گئے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید3ہزار890 شہری کرونا وائرس کا شکار ہوئے جن میں سے 1ہزار661 کو اسپتال میں داخل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کوویڈ 19 کے مریضوں کی کل تعداد 5لاکھ 30ہزار380 ہوگئی ہےجبکہ اب تک کرونا وائرس سے اتنقال کرجانے والے افراد کی مجموعی تعداد30ہزار375 ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 4ہزار744 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

  ڈاکٹرسیما کا کہنا ہے کہ صوبے تهران، اصفهان، قم، آذربایجان شرقی، خراسان جنوبی، سمنان، قزوین، لرستان، اردبیل، خوزستان، کرمانشاه، کهگیلویه و بویراحمد، گیلان، بوشهر، زنجان، ایلام، خراسان رضوی، مازندران، چهارمحال و بختیاری، البرز، آذربایجان غربی، مرکزی، کرمان، خراسان شمالی، همدان، یزد اور کردستان میں حالات اچھے نہیں ہیں۔