امریکی سینیٹ نے متحدہ عرب امارات کو ایف 35 جنگی طیاروں کی فروخت کی مخالفت کردی


امریکی سینیٹ کے اراکین کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کو ایف 35 جنگی طیاروں کی فروخت پر پابندی کے لئے ایک بل منظور کیا جائے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے نمائندوں نے متحدہ عرب امارات کو جدید F-35 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی کوششوں کو محدود کرنے کے لئے مسودہ بل پیش کیا ہے۔

منگل کے روز پیش کیے جانے والے اس مسودے میں، یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ امریکی حکومت، مشرق وسطی کے ممالک کو جدید ترین لڑاکا طیاروں کی فروخت سے قبل، اس بات کی تصدیق کرے کہ اس اقدام سے اسرائیلی حکومت کی فوجی برتری کو نقصان نہیں پہنچے گا یا اس کو خطرہ نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات ایف 35 لڑاکا طیارے خریدنے کا خواہشمند ہے۔

عرب امارات صیہونی حکومت کے ساتھ سفارتی معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد لڑاکا طیارے حاصل کرنے کے لئے پرامید ہے۔

دوسری طرف ماہرین کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات لڑاکا طیارے حاصل کرنے میں ناکام رہے گا؛ کیونکہ تل ابیب اور اس کے حامیوں کی صریح مخالفت کے سبب یہ معاہدہ ہونا مشکل لگتا ہے۔