توہین، تکفیر اور فرقہ واریت کے خلاف مشن کو جاری رکہیں گے، ملی یکجہتی کونسل
ملی یکجہتی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان بھرمیں میں اتحاد امت اور میلاد کانفرنسوں منعقد کی جائیں گی۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، نیشنل پریس کلب میں ملی یکجہتی کونسل کے صدر محترم ڈاکٹر ابوالخیر زبیر نے مرکزی راھنماؤں کے ساتھ ملک کے موجودہ حالات اور ماہ ربیع الاول کی آمد کے حوالے سے پرھجوم پریس کانفرنس کی۔
ملی یکجہتی کونسل نے اعلان کیا کہ کونسل کی طرف سے پورے ملک میں اتحاد امت اور میلاد کانفرنسوں منعقد کی جائیں گی۔
ربیع الاول کے مہینے کو اتحاد امت کے طور پر منایا جائےگا۔
انہوں نے علمائے کرام سے اپیل کی کہ اس ماہ کے ہر جمعہ کو اتحاد امت کے حوالے سے گفتگو کی جائے اور عوام کو بتایا جائے کہ ھم تمام مسالک کے لوگ اور علمائ کرام متحد ہیں ھم توھین و تکفیر اور فرقہ واریت کے خلاف ہیں اور اس مشن کو جاری رکہیں گے-
شیعہ علما کونسل پاکستان کے سیکریٹری جنرل اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری علامہ عارف حسین واحدی اور مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر نے بھی اس پریس کانفرنس میں شرکت کی۔
پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ھوئے علامہ عارف واحدی نے کہا کہ تمام مسالک کے بزرگ اور جیّد علمائے کرام نے اسی اور نوے کی دھائی میں فرقہ واریت اور دھشتگردی کی سازش اور شرارت کو روکنے اور ملک میں اتحاد و وحدت قائم کرنے کے لئے ملی یکجہتی کونسل کی بنیاد رکھی اور کامیاب ترین ضابطہ اخلاق کا اعلان کیا جس سے فرقہ واریت کم ھوئی آج بھی ملک و قوم کی وحدت کے خلاف کچھ اندرونی شرارتی عناصر اور کچھ بیرونی سامراجی اور دشمن قوتیں اس ملک کو غیر مستحکم کرنے کے لئے فرقہ واریت پھیلانے کے لئے مسلسل سازشیں کر رھی ہیں مگر ھم سب عہد کر رھے ہیں کہ پہلے کی طرح آج بھی ھم سب میدان میں انہیں اسلاف اور بزرگان کے عزم اور جذبے کے ساتھ موجود ہیں اور فرقہ واریت،انتشار اور افتراق کی ھر سازش کو ناکام بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ھم اعلان کر رھے ہیں کہ موجودہ حالات میں جو بھی فرقہ واریت اور توھین و تکفیر پھیلاتا ھے وہ کبھی بھی ملک و قوم کا مخلص نہیں بلکہ امت کے ساتھ زیادتی اور ملک کے ساتھ خیانت اور غداری کر رھا ھے۔
پریس کانفرنس میں لیاقت بلوچ ،علامہ راجہ ناصر عباس،مفتی گلزار نعیمی،ثاقب اکبر،مولانا مقصود سلفی،سید صفدر شاہ گیلانی بھی موجود تھے-