ایران میں کرونا کے باعث مزید 304 شہری انتقال کرگئے


اسلامی جمہوریہ ایران میں کرونا وائرس کے باعث مزید 304 شہری جاں بحق ہوئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران میں کرونا وائرس سے 304 شہریوں کے انتقال کے بعد ملک میں کورونا سے وفات پانے والے شہریوں کی مجموعی تعداد 31 ہزار 650 ہوگئی ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 304 افراد انتقال کرگئے ہیں اور مزید 5 ہزار 471 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ڈاکٹرسیما لاری کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 5 ہزار 471 شہری کرونا وائرس کا شکار ہوئے جن میں سے 2 ہزار 242 کواسپتال میں داخل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اب تک ملک بھرمیں 5 لاکھ 50 ہزار 757 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ جبکہ 4 لاکھ 42 ہزار 674 افراد مکمل طورپر صحتیاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 4 ہزار 895 شہریوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یاد رہے کہ ایران میں گزشتہ روز 312 شہری جان کی بازی ہارگئے تھے۔

واضح رہے کہ حکومت نے کیسز بڑھنے پر تہران کے بعد دوسرے بڑے شہروں میں بھی پابندیاں سخت کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

تہران میں اسکول، مساجد، ریستوران، دکانیں اور دیگر عوامی مقامات 3 اکتوبر سے بند ہیں۔

خیال رہے کہ ایران میں کرونا کی دوسری لہر میں شہریوں کی بڑی تعداد متاثر ہورہی ہے۔

ڈاکٹر سیما کا کہنا ہے کہ صوبہ تهران، اصفهان، قم، آذربایجان شرقی، خراسان جنوبی، سمنان، قزوین، لرستان، اردبیل، خوزستان، کرمانشاه، کهگیلویه و بویراحمد، گیلان، بوشهر، زنجان، ایلام، خراسان رضوی، مازندران، چهارمحال و بختیاری، البرز، آذربایجان غربی، مرکزی، کرمان، خراسان شمالی، همدان، یزد اور کردستان میں حالات تشویشناک ہیں۔