پاکستان؛ عالمی وبا کرونا کی وجہ سے مزید13 شہری انتقال کرگئے


پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے مزید 13 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 736 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 26 ہزار 216 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید تیرہ افراد کے انتقال کے بعد کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 715 ہو گئی ہے، جب کہ 586 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کرونا کے 9 ہزار 855 مریض زیر علاج ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 510 کرونا مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد ملک میں کروناسے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 646 ہوگئی۔

کرونا کی تشخیص کے لیے ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 27 ہزار 50 ٹیسٹ کیےگئے، مجموعی طور پر اب تک پاکستان میں 42 لاکھ 4 ہزار 320 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

خیال رہے کہ نہایت مہلک اور نئے کرونا وائرس کو وِڈ 19 کی پہلی لہر کو پاکستان میں بہترین حکمت عملی سے قابو کیا گیا تھا، اب دوسری لہر شروع ہو چکی ہے، جسے قابو کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔