قائد اعظم کے پاکستان کو اوباشوں سے پاک کرکے دم لیں گے، علی زیدی


قائد اعظم کے پاکستان کو اوباشوں سے پاک کرکے دم لیں گے، علی زیدی

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے مزارِ قائد کی بےحرمتی سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ قائد اعظم کے پاکستان کو اوباشوں سے پاک کرکے دم لیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے مزارِ قائد کی بےحرمتی سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ قائد اعظم ہم آپ سے بہت شرمندہ ہیں۔

کراچی سے جاری کردہ اپنے بیان میں وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ مزارِ قائدکی بےحرمتی کو ہفتہ گُزر گیا ہے مگر اب تک اظہارِ ندامت کے دو جملے ادا نہیں کیے گئے۔

علی زیدی نے کہا کہ قائد اعظم آپ کو بتاناچاہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان ان کے تعاقب میں ہے۔

اپنے بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان ان اوباشوں سے آپ کا پاکستان پاک کرکے ہی دم لیں گے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو پی ڈی ایم کے کراچی کے جلسے کے بعد بریگیڈ تھانے کی پولیس نے مقامی ہوٹل کے کمرے سے گرفتار کیا تھا۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو مزار قائد کے تقدس کی پامالی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، ان سمیت 200 افراد کے خلاف مقدمہ شہری وقاص کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

اس کے بعد کیپٹن (ر) صفدر کو پولیس کی بکتر بند گاڑی میں عزیز بھٹی پولیس اسٹیشن سے کراچی سٹی کورٹ پہنچایا گیا جہاں سے ان کی ضمانت منظور ہوئی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری