پاکستان میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال/مزید707 شہری عالمی وبا کا شکار


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 707 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 3 مریض جاں بحق ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 739 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 707 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 28 ہزار 602 ہوچکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 584 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 75 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 26 ہزار 492 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ملک میں کیے جانے والے مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد 42 لاکھ 90 ہزار 545 ہوچکی ہے۔

ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 559 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں، ملک میں کرونا وائرس سے صحت یابی کی شرح 98 فیصد جبکہ اموات کی شرح صرف 2 فیصد ہے۔