پاراچنار میں مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں احتجاجی ریلی


ملک بھر کی طرح پاراچنار میں بھی 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منایا جارہا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاراچنار میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کیلئے احتجاجی ریلیاں نکالی گئی۔

احتجاجی ریلی میں قبائلی عمائیدین، سول سوسائیٹی ممبران، مختلف تنظیموں کے کارکنان سمیت سکول کے بچوں نے بھی شرکت کی۔

 ریلی کے شرکاء نے کشمیر کی آزادی کے حق میں اور بھارتی مظالم کے خلاف سخت نعرے لگائے،اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور وہ دن دور نہیں کہ کشمیری مسلمانوں کو آزادی ملے گی اور وہ ایک آزاد ملک کی حیثیت سے وقت گزاریں گے۔