وفاقی حکومت کا ملک بھر میں ہفتہ عشق رسول ﷺ منانے کا اعلان


وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں 12 ربیع الاول سے 17 ربیع الاول تک ولادت حضرت محمد مصطفیٰ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے ہفتہ عشق رسول منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر میں ہفتہ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانے کا حتمی پلان تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے وفاقی کابینہ میں ہفتہ عشق رسول منانے کی تجویز پیش کی تھی، جس سے وزیر اعظم عمران خان نے بھی پیر نور الحق قادری کی تجویز سے اتفاق کیا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان نے تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے وفاقی حکام کو ہفتہ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حتمی پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ہیں۔

ہفتہ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ سے آئندہ جمعے تک جاری رہے گا اور صوبے بھی وفاق کی ہدایات کے مطابق ہفتہ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منائیں گے۔