تین سالوں میں15 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروائے، نیب
نیب کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ تین سالوں میں کرپٹ عناصر سے 15 ارب سے زائد کی ریکوری کی۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، قومی احتساب بیورو (نیب) کے حکام کا کہنا ہےکہ انہوں نے 3 سالوں میں کرپٹ عناصر سے 15 ارب 81 کروڑ روپے ریکور کیے ہیں۔
سمبڑیال کے گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج میں نیب نے کرپشن کے خلاف آگاہی لیکچراور واک کا اہتمام کیا گیا جس میں اساتذہ، طلبہ اور نیب حکام نے شرکت کی۔
اس موقع پر نیب لاہور کے ڈائریکٹر محمد حسنین نے کہا کہ 3 سالوں میں کرپٹ عناصر سے 15 ارب 81 کروڑ روپے ریکور کیے گئے ہیں جو گزشتہ سالوں کی نسبت 281 گنا زیادہ ہے۔
نیب لاہور کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ 3 سال میں 655 ملزمان کو پابند سلاسل کیا گیا جب کہ ملزمان کی گرفتاری کا تناسب بھی 160 گنا زیادہ رہا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان سے 53 ارب 52 کروڑ روپے اِن ڈائریکٹ ریکوری بھی کی گئی۔