یہودی نسل پرستانہ قانون پر برطانیہ کو بھی تشویش


یہودی نسل پرستانہ قانون پر برطانیہ کو بھی تشویش

برطانیہ کے وزیر خارجہ نے صہیونی پارلیمنٹ میں منظورہ کئے گئے نسل پرستانہ قانون "یہودی ریاست" پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اسے فلسطینیوں کے حقوق کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق برطانیہ کے وزیر خارجہ نے صہیونی پارلیمنٹ میں منظورہ کئے گئے نسل پرستانہ قانون "یہودی ریاست" پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اسے فلسطینیوں کے حقوق کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، برطانوی وزیر خارجہ کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی کنیسٹ کے منظور کردہ قوانین بنیادی انسانی حقوق، شہری آزادیوں اور اقلیتوں کے حقوق کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

برطانوی حکومت نے بھی اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ یہودی قومیت کے متنازع قانون پر نظرثانی کرے اور متنازع قانون سازی کی پالیسی کو ترک کر دے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری