ہفتہ وحدت کا آغاز،پاکستان کی فضائیں درود و سلام سے معطر
پاکستان میں ہفتہ وحدت کا آغاز ہوا ہے اور ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ بھرپور مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ آج منائی جا رہی ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاکستان بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ بھرپور مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ آج منایا جا رہا ہے۔
پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کی گلیوں اور بازاروں کو دلہن کی طرح سجادیا گیا ہے۔
نبی کریم ﷺ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر میں تمام گلی محلوں سے چھوٹے بڑے جلوس نکالے جارہے ہیں جبکہ عاشقان رسولﷺ کی جانب سے مختلف تقریبات بھی منعقد کی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے وفاقی و صوبائی سطح پر پورا ہفتہ عاشق رسول کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
دریں اثناء حضور نبی پاکؐ کے یوم ولادت کے سلسلہ میں قومی رحمۃ اللعالمینؐ کانفرنس کا انعقاد ہوگا۔