افغانستان میں شیعہ مسجد پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی


افغانستان میں شیعہ مسجد پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

مشرقی افغانستان کے صوبہ غزنی میں شیعہ مسجد پر حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ مسجد پر حملے کے متعلق داعش نے بیان جاری جاری کیا ہے جس کہا گیا ہے کہ غزنی کے '' خاک غربیان'' نامی علاقے کی مسجد پر حملہ داعش نے ہی کیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل جامع مسجد محمدیہ میں ایک بم دھماکہ کیا گیا تھا جس میں 4نمازی شہید اور20 زخمی ہوگئے تھے۔ افغان حکام کا کہنا تھا کہ بم مسجد میں پہلے سے چھپا گیا تھا۔
دوسری طرف داعش کا دعویٰ ہے کہ بم دھماکے میں 40 نمازی مارے گئے۔
یاد رہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں شیعہ مساجد پر متعدد بار حملے کئے جاچکے ہیں اور ان تمام دھماکوں کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش قبول کرتی رہی ہے۔
خیال رہے کہ افغانستان میں داعشی دہشت گردوں کو امریکا اور افغان حکومت کی خفیہ حمایت حاصٖل ہے۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا اور افغان حکام طالبان کے خلاف داعش کو استعمال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دھماکے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس قسم کے دھماکے مسلمانوں کے درمیان اختلافات کو بھڑکانے کے لئے کئے جارہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری