باب دوستی پر پاکستانی پرچم نذر آتش کرنے میں بھارتی عناصر ملوث ہیں، دفاعی تجزیہ کار


باب دوستی پر پاکستانی پرچم نذر آتش کرنے میں بھارتی عناصر ملوث ہیں، دفاعی تجزیہ کار

دفائی تجریہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا ہے کہ چمن میں پاک افغان سرحد میں باب دوستی پر حملے اور پاکستانی پرچم کو نذرآتش کرنے کے واقعے میں بھارتی عناصر ملوث ہیں۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفائی تجریہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے بیان دیا ہے کہ پاکستانیوں کے بھارت کے خلاف احتجاج کرنے پر اس واقعے کا پیش آنا ثابت کرتا ہے کہ اس افسوسناک واقعے میں مظاہرین کو بھارت کی پشت پناہی حاصل تھی۔

روزنامہ ڈان کے مطابق، امجد شعیب نے مذکورہ حملے کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں بھارتی عناصر ملوث تھے۔

تفصیلات کے مطابق، امجد شعیب نے افغانستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حملے پر اور خاص طور پر سبز ہلالی پرچم کو نذر آتش کرنے پر پورے پاکستان سے نہ صرف معافی مانگیں بلکہ اس افسوسناک واقعے میں ملوث تمام مجرمان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس لمحے سرحد پر پاکستانی سیکیورٹی اہلکار بھی جوابی کارروائی کر دیتے تو افغانستان کا بہت سا جانی نقصان ہو جاتا لیکن پاکستان نے تاریخی صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔

سرحد دوبارہ کھولے جانے کے حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کیا گیا ہے  اور اس کے دوبارہ کھولے جانے کے وقت کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

خیال رہے کہ پاک افغان سرحد کے بند ہو جانے سے افغانستان میں نیٹو سپلائی کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کی تجارت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

بھارتی وزیراعظم  نریندر مودی کے متنازع بیان کے خلاف بلوچستان میں عوام نے ایک احتجاجی ریلی نکالی تھی اور  بھارت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پاک افغان سرحد تک جاپہنچےتھے۔

دوسری جانب افغان شہری بھی ملک کی 97 سالہ یوم آزادی کے موقع پر ایک ریلی کی صورت میں سرحد پر باب دوستی کے سامنے اکھٹے ہو گئےتھے۔

جانے یہ پاکستانیوں کے بھارت خلاف نعروں کا ردعمل تھا یا کیا، لیکن افغانیوں کی جشن آزادی کی ریلی، اچانک پاکستان کے خلاف احتجاجی ریلی میں تبدیل ہوگئی۔

افغان مظاہرین  نے سنگ باری  کرکے نہ صرف باب پاکستان کے شیشے توڑ دئے بلکہ  دروازہ توڑنے کی بھی بھرپور کوشش کی۔

صرف اسی پر اکتفا  نہ کرتے ہوئے افغانی مظاہرین نے پاکستانی پرچم بھی نذر آتش کر دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی پہچان سبز ہلالی پرچم کو نذر آتش کر دینے کے واقعے سے پاکستانیوں میں غم و غصے کی ایک لہر دوڑ گئی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری