پاکستان میں آٹھویں سارک وزرائے خزانہ کانفرنس کا آغاز


پاکستان میں آٹھویں سارک وزرائے خزانہ کانفرنس کا آغاز

دو روزہ آٹھویں سارک وزرائے خزانہ کانفرنس آج سے پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شروع ہو رہی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، آٹھویں سارک وزرائے خزانہ کانفرنس کا آج سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں آغاز ہو رہا ہے۔

مذکورہ کانفرنس میں 8 ممالک سے کم و بیش 100 نمائندے شریک ہوں گے۔

جیو نیوز کے مطابق، آج سے اسلام آباد میں شروع ہونے والی 2 روزہ سارک کانفرنس کے پہلے روز سارک سیکریٹریز خزانہ کا اجلاس ہوگا۔

جبکہ 26 اگست کو وزرا خزانہ کا اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں وزیراعظم پاکستان نواز شریف بھی خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق، اجلاس میں بھارت کے وزیر خزانہ کی نمائندگی سیکریٹری اقتصادی امور، بنگلا دیش کے وزیر خزانہ کی جگہ وزیر مملکت برائے اقتصادی جبکہ افغانستان کے وزیر خزانہ کی نمائندگی نائب وزیر خزانہ کر رہے ہیں۔

کانفرنس میں کسٹمز کے ساتھ ساتھ دیگر ٹیکسوں سے بچاؤ، محفوظ سرمایہ کاری کے امکانات اور بینکنگ کے شعبے میں تعاون و ترقی کی حوصلہ افزائی کے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سارک کے آٹھ ارکان ممالک میں مالدیپ، افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، بھارت، نیپال، سری لنکا اور پاکستان شامل ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری