آئی ایس او کے سالانہ کنونشن کا اختتام/ سابق نائب صدر سید سرفراز نیا میر کاررواں منتخب


آئی ایس او کے سالانہ کنونشن کا اختتام/ سابق نائب صدر سید سرفراز نیا میر کاررواں منتخب

امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ مرکزی کنونشن کے اختتام پر نئے میر کاررواں کا انتخاب مکمل ہو گیا ہے، سابق نائب صدر سید سرفراز کو نیا میر کاررواں منتخب کر لیا گیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان (آئی ایس او) کا سالانہ مرکزی کنونشن اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔

کنونشن کے آخری روز نئے میر کاررواں کے انتخاب کیلئے اجلاس عامہ ہوا جس میں سید احسن نقوی اور سید سرفراز کے نام سامنے آئے۔

ووٹنگ کے بعد سید سرفراز کامیاب قرار پائے اور آئی ایس او تنظیم کے نئے میرکاررواں کے طور پر منتخب ہوئے۔

سید سرفراز کا تعلق فیصل آباد ڈویژن سے ہے جو گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان میں زیرتعلیم ہیں۔

سید سرفراز اس سے پہلے مرکزی نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔

آئی ایس او کے کارکنوں، علمائے کرام اور سینئر رہنماؤں نے سید سرفراز کو نئی ذمہ داری ملنے پر مبارکباد دی ہے۔

آئی ایس او کے مرکزی کنونشن کے تیسرے روز کی آخری نشست میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے نائب صدر اور ممتاز عالم دین علامہ قاضی نیاز نقوی نے خطاب کیا۔

انہوں نے تجویز دی کہ آئی ایس او کے مرکزی صدر کی مدت ایک سال سے زیادہ بڑھائی جائے، قوم و ملک کی خدمت کیلئے عمامہ کا ہونا ضروری نہیں، تمام افراد کو اپنی ذمہ داری سے آگاہ ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ نئی بننے والی طلباء تنظیمیں جو شعوری یا غیر شعوری طور پر بنائی گئی ملت تشیع کیلئے درست نہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری