اس سال دعائے عرفہ کا پڑھنا «شجره خبیثه آلسعود» سے نفرت کا اظہار ہے
شہدائے منیٰ ہیڈ کوارٹر کےترجمان نے کہا ہے کہ اس سال دعائے عرفہ پورے ملک کی عیدگاہوں اور شہداء کے قبرستانوں میں پڑھی جائےگی تاہم یہ معنوی اور ایمانی پروگرام وہابیت اور شجره خبیثه آلسعود سے نفرت کا اظہارہوگا۔
تسنیم نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کو انٹرویو دیتے ہوئے شہدائے منیٰ ہیڈ کوارٹر کے ترجمان سعید اوحدی نے اس سال دعائے عرفہ کے بارے میں کہا: پر فضیلت دعائے عرفہ کا پروگرام آج سہ پہر ملک بھر میں منعقد کیا جائے گا جو گزشتہ سالوں کی نسبت منیٰ کے شہداء کی یاد میں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا: دعائے عرفہ کا پروگرام آج سہ پہر 3 بجے ملک بھر کے نقطے نقطے کی عید گاہوں اور گلزار شہداء میں منعقد ہوگا۔
شہدائے منا ہیڈ کوارٹر کےترجمان نے وضاحت کی کہ اس سال دعائے عرفہ کا پروگرام شہدائے منیٰ کی یاد منانے کی غرض سے منعقد ہوگا۔
انہوں نے تاکید کی رواں سال کا دعائے عرفہ کا پروگرام وہابی ناپاک نظریات، شجرہ خبیثہ و ملعونہ آل سعود سے بیزاری اور حالیہ سعودی حکمرانوں کے مؤقف سے نفرت کے اظہار کے طور پر منعقد کیا جائے گا۔
اوحدی نے تہران میں دعائے عرفہ کے پروگرام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ پروگرام مصلای (عیدگاہ) امام خمینی میں سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد، شہدائے منیٰ اور مکہ کے اہل خانہ کی موجودگی کے ساتھ ساتھ سول اور فوجی افسران بھی شرکت کریں گے۔
شہدائے منیٰ ہیڈ کوارٹر کےترجمان نے زور دیا کہ تمام مذہبی اداروں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد بھر پور جذبے کے ساتھ اس پروگرام میں شرکت کریں اور وہابیت اور آل سعود سے بیزاری اور نفرت کا اظہار کر کے اس شجرہ ملعونہ اور ان کے نمک خوار ایجنٹوں کے منہ پہ طمانچہ ماریں۔