مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے 11 سالہ بچہ شہید کر دیا


گیارہ سالہ بچے ناصر شفیع کو اسکول سے اٹھا لیا گیا۔ اگلے روز بچے کی چھروں سے چھلنی لاش ملی۔

تسنیم نیوز کے مطابق، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظلم کی انتہا کر دی۔ گیارہ سالہ بچے کو اسکول سے اغواء کر کے شہید کر دیا۔

جیو نیوز کے مطابق، اسکول سے اٹھائے جانے والے معصوم ناصر شفیع کی لاش ایک روز بعد اس حال میں ملی کہ اس معصوم کا نازک جسم چھروں سے چھلنی تھا۔

واضح رہے کہ یہ وہی چھرے تھے جو بھارتی قابض فوج مظلوم کشمیریوں کو بینائی سے محروم کرنے کے لیے استعمال کرتی رہی ہے۔

سرینگر میں کرفیو کے باوجود گیارہ سالہ بچے ناصر شفیع کی نمازِ جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

ناصر شفیع شہید کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر سپرد خاک کیا گیا۔

معصوم ناصر شفیع تو منوں مٹی تلے ہمیشہ کے لئے سو گیا ہے لیکن عالمی برادری کے لئے یہ سلگتا ہوا سوال چھوڑ گیا ہے کہ ایک 11 سالہ بچے کی کسی سے کیا دشمنی تھی ۔۔۔ معصوم شفیع نے بھارتی فوج کا کیا بگاڑا تھا؟؟