بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں 7 حریت پسندوں کو شہید کرنے کا دعویٰ/ عید کے روز بھی کرفیو برقرار


بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں 7 حریت پسندوں کو شہید کرنے کا دعویٰ/ عید کے روز بھی کرفیو برقرار

بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 2 روز میں کشمیر میں 7 حریت پسندوں کو شہید کر دیا گیا ہے جبکہ وادی میں سخت کرفیو کی وجہ سے کشمیری مسلمان عید کی نماز ادا کرنے سے محروم رہے۔

تسنیم  نیوز ایجنسی کے مطابق، بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں اپنی ظلم کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے 7 حریت پسندوں کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

خبررساں ادارے اے پی پی نے بھارتی فوج کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ 2 روز میں کشمیر میں مزید 7 حریت پسندوں کو شہید کر دیاگیا ہے۔

ہندواڑا ٹاؤن کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس غلام جیلانی نے مبینہ حریت پسندوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کے مطابق، حریت پسندوں کو شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں تین مختلف کاروائیوں میں شہید کیا گیا۔

کشمیری پولیس کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز وادی کے ضلع پونچھ میں جھڑپ کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوا ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج عید الاضحیٰ کے روز بھی کرفیو نافذ ہے جس کے باعث کشمیری مسلمان قربانی اور نماز عید ادا کرنے سے محروم رہے۔

جبکہ وادی بھر میں مظلوم اور نہتے شہریوں کی ڈرون اور ہیلی کاپٹروں سے سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری