افغانستان/ 1300 سے زائد داعش سے وابستہ افراد کا شام میں موجود داعش کےسرغنوں سے روابط


افغانستان/ 1300 سے زائد داعش سے وابستہ افراد کا شام میں موجود داعش کےسرغنوں سے روابط

افغانستان میں امریکہ اور نیٹو افواج کے کمانڈرکا کہنا ہے کہ افغانستان میں بد امنی اور داعش کی سرگرمیوں میں ملوث 1300 افراد کا شام میں موجود داعش کے سرغنوں سے روابط ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی اور نیٹو فورسز کی قیادت کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مشرق میں موجود داعش کے 1300 سے زائد دہشت گردوں کے شام میں لڑنے والے داعش کے اہم سرغنوں سے قریبی روابط ہیں۔

امریکی اور نیٹو فوج کے کمانڈر جنرل نکولسن نے کہا ہے کہ نیٹو اور افغان فورسز مل کر دہشت گرد ٹولے داعش کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔

دوسری جانب، افغانستان کے لئے روس کے خصوصی ایلچی ضمیر کابلوف نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ افغانستان میں 2500 افراد داعش کے لئے کام کرتے ہیں جن سے مقابلہ کرنے کے لئے افغان اور نیٹو فورسز کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں داعش کی افرادی قوت طالبان سے کم ہے اور داعشی امریکہ اور افغان فورسز کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی بھی نہیں کرتے۔

کابلوف کا کہنا تھا کہ داعش روز بروز افغانستان میں مضبوط ہو رہی ہے اور اس ملک کے مختلف علاقوں میں اپنے لئے حامی پیدا کررہی ہے۔

یاد رہے کہ افغانستان میں جمہوریت کی تقویت اور دہشت گردوں کے خاتمے کے بہانے امریکہ کی سرپرستی میں دنیا کی اہم ترین افواج کی ٹیمیں موجود ہیں لیکن امریکی دوہری پالیسیوں کی وجہ سے اس ملک کی صورتحال میں بہتری نہیں آرہی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری