حندرات کیمپ کی مکمل آزادی/ دہشت گردوں کے لئے امداد رسانی منقطع ہوگئی


شامی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے حلب شہر کے شمال میں واقع حندرات کمیپ کو دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے جس کے باعث تکفیریوں کے لئے امداد رسانی کے راستے بند ہو گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے حلب شہر کے شمال میں واقع حندرات کمیپ کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر آزاد کرایا ہے جس کی وجہ سے اب دہشت گردوں کو کسی قسم کی امداد ملنا بھی بند ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، شامی فوج نے القدس بریگیڈ کی مدد سے حندرات کیمپ کو دہشت گردوں کی چنگل سے مکمل طور پر آزاد کرا کے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

حندرات کیمپ دہشت گردوں کے ساتھ ایک سخت مقابلے کے بعد آزاد کرا لیا گیا ہے۔

حندرات پر کنڑول حاصل کرنےکے بعد اب شامی فوج کو حلب شہر کا محاصرہ کرنا زیادہ آسان ہوگیا ہے۔

حندرات کی اہمیت اس وجہ سے زیادہ ہے کیونکہ  حلب شہر اور اس کے اطرف میں تمام تر امداد رسانی اسی علاقے سے ہوتی تھی۔

شامی فوج نے اس پر قبضہ کرکے دہشت گردوں کو ٹکڑوں میں تقسیم کردیا ہے اور اب ان کا ایک دوسرے سے رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔

حندرات پر کنٹرول سے ترکی کے راستے داعش کو پہنچنے والی امداد منقطع ہوگئی ہے۔