امریکی صدر اوبامہ نے شامی صدر بشار الاسد سے معافی مانگ لی


امریکی صدر اوبامہ نے شامی صدر بشار الاسد سے معافی مانگ لی

شام کے ایک ذمہ دار سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی صدر براک اوبامہ نے شامی صدر بشار الاسد سے گزشتہ ہفتے شامی فوج پر امریکی جنگی طیاروں کی جانب سے کی گئی بمباری پر معافی مانگ لی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، شام کے ایک ذمہ دار سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی صدر براک اوبامہ نے شامی صدر بشار الاسد سے معافی مانگ لی ہے۔

شام کے اس معتبر سرکاری ذرائع کے مطابق، اوبامہ نے شامی صدر سے معافی غیر سرکاری چینلز کے ذریعے سے مانگ لی ہے۔

امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے گزشتہ ہفتے شام کے دیرالزور علاقے میں شامی فوج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 90 ایلکار ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

امریکی حکام کا کہنا تھا کہ جنگی طیاروں نے شامی فوج کے ٹھکانے کو غلطی سے نشانہ بنایا ہے۔

ماہرین نے اس سلسلے میں شبہ ظاہر کیا تھا کہ امریکی طیاروں کی جانب سے جدید ترین ٹیکنالوجی کے باوجود غلط جگہ کو نشانہ بنانا محض ایک غلطی نہیں ہو سکتی بلکہ ان کا شامی فوج کو نشانہ بنانے کا مصمم ارادہ تھا۔

ماہرین کا رد عمل ایک ایسے موقعے پر سامنے آیا کہ امریکی طیاروں کے شامی فوج کے ٹھکانے پر بمباری کے بالکل 7 منٹ بعد دہشت گرد کا حملہ شروع ہوا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری