بھارت کے شمالی کوریا کے سائنسدانوں کو تربیت دینے کا انکشاف


بھارت کے شمالی کوریا کے سائنسدانوں کو تربیت دینے کا انکشاف

الجزیرہ ٹی وی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت شمالی کوریا پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کے باوجود اسکے سائنسدانوں کو اپنی سرزمین پر تربیت فراہم کر رہا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، بھارت کے شمالی کوریا کے سائنسدانوں کو تربیت دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

ریڈیو پاکستان نے الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کی پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا کے کم سے کم 30 طلبا نے بھارتی تحقیقاتی مرکز سے تربیت حاصل کی۔

رپورٹ میں یہ دلیل بھی دی گئی ہے کہ بھارت نے غیر وابستہ ممالک کی تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شمالی کوریا کے ایٹمی تجربے کی مخالفت نہیں کی جبکہ بھارت کے علاوہ تمام ملکوں نے اجلاس کے اعلامیے میں شمالی کوریا کے ایٹمی تجربے کی مذمت کا پیرا شامل کرنے کی تجویز کی حمایت کی۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت کئی ممالک نے شمالی کوریا کے جوہری تجربے کی مذمت کی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری