ایران اور پاکستان کے درمیان بینکنگ چینل جلد کھولے جائیں گے


ایران اور پاکستان کے درمیان بینکنگ چینل جلد کھولے جائیں گے

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر کا کہنا ہے کہ بہت جلد دونوں ملکوں کے درمیان بینکنگ چینلز کھولے کئے جائیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے دی نیشن کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں ایرانی سفیر نے اعلان کیا ہے کہ عنقریب دونوں ملکوں کے درمیان بینکنگ چینل کھولے جائیں گے۔

ہنر دوست کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مرکزی بینکوں کے اعلیٰ حکام آنے والے دنوں میں اسی سلسلے میں ملاقات بھی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بینکنگ روابط سے دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات کو فروغ ملے گا۔ فی الحال دونوں ملکوں کے درمیان جاری تجارتی سرگرمیاں نہایت محدود ہیں جس میں بہتری لانے کی اشد ضرورت ہے۔

بینکنگ روابط سے پاک ایران تجارت کو زبردست فروغ ملے گا اور سرمایہ کاری کے مواقع میں بھی اضافہ ہوگا۔

ہنر دوست نے مزید کہا: اگلے ہفتے دونوں ملکوں کے درمیان آزادانہ تجارت کو حتمی شکل دینے کی غرض سے ایک سینئر پاکستانی وفد تہران کا دورہ کریگا اور امید کی جارہی ہے کہ آزادانہ تجارت کا اطلاق اگلے 3 مہینوں میں ہوجائےگا۔

ایرانی سفیر نے مزید کہا: ایران ایئر لائنز کو جدید بنانے کا ارادہ رکھتا ہے جس کی وجہ سے ایران نے امریکہ سے 100 نئے جہازوں کی خریداری کی درخواست دی ہے اور 17 جہازوں کو دریافت کرنے کی منظوری مل چکی ہے، عنقریب تہران سے اسلام آباد پروازوں کا سلسلہ شروع کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

ہنردوست کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک لاکھ پاکستانیوں کے لئے ویزے جاری کئے ہیں اور آئندہ اس سے بھی زیادہ ویزے جاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری