عراقی فورسز نے داعش کا سنگین حملہ پسپا کردیا


عراقی فورسز نے داعش کا سنگین حملہ پسپا کردیا

داعشی دہشت گردوں نے القیارہ شہر پر دوبارہ قبضہ کرنے کی غرض سے 50 سے زائد بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ دھاوا بول دیا تاہم عراقی فورسز نے سخت جوابی کارروائی کرتے ہوئے انہیں شکست فاش دے دی۔

تسنیم خبر رساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق، داعش کے سینکڑوں دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں اور 50 سے زائد بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ القیارہ شہر پر دوبارہ قبضہ کرنے کی کوشش کی تاہم عراقی فورسز نے جوابی کارروائی کرکے  انہیں فرار ہونے پر مجبور کردیا۔

عراقی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف زمین اور فضا سے کارروائی کی جس کی وجہ سے وہ فرار ہوگئے۔

واضح رہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپیں نصف دن تک جاری رہیں جبکہ عراقی فورسز نے داعشی دہشت گردوں کو سخت نقصانات پہنچاتے ہوئے ان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

تکفیری دہشت گرد القیارہ شہر پر دوبارہ قبضہ کرکے عراقی فورسز کے موصل شہر جانے والے راستوں کو کاٹنا چاہتے تھے۔

شہر القیارہ موصل شہر کی آزادی کے لئے نہایت اہم ہے کیونکہ فوجی سازوسامان القیارہ سے ہی موصل کی طرف منتقل کئے جاتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری