ماسکو، شام سے متعلق روس امریکہ معاہدے کا متن شائع کرنے والا ہے


ماسکو، شام سے متعلق روس امریکہ معاہدے کا متن شائع کرنے والا ہے

روسی وزارت خارجہ نے خبر دی ہے کہ ماسکو نے شام پر امریکہ کے ساتھ معاہدے کا متن شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، روسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ شام پر امریکہ کے ساتھ معاہدے کا متن شائع کیا جائے گا.

روسی وزارت خارجہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ ماسکو واشنگٹن سے باغیوں میں سے دہشت گردوں اور اعتدال پسندوں کو الگ کرنے کے وعدے کو نبھانے کی توقع رکھتا ہے.

فرانس، اٹلی، جرمنی، برطانیہ، امریکہ کے وزرائے خارجہ اور یورپین یونین کے اعلیٰ نمائندے نے ایک مشترکہ بیان میں زور دیا ہے کہ ذمہ داری روس کی گردن پر ہے۔

اس بیان میں آیا ہے کہ روس ثابت کرے کہ وہ اب بھی شام میں سفارتی کوششوں کو بچانے کے لئے غیر معمولی اقدامات کرنے کے قابل ہے اور اس سلسلے میں دلچسپی بھی رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ عرصہ پہلے امریکی قیادت میں اتحادی جنگی طیاروں کے دیرالزور کے قریب شامی حکومتی فورسز کی پوزیشنوں پر بمباری کے نتیجے میں کم سے کم 60 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

 اسی طرح حلب کے نزدیک انسانی ہمدردی امداد لے جانے والے قافلے پر بمباری کی وجہ سے شام کی سیکیورٹی صورتحال ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری