یمن فورسز کے ہاتھوں متحدہ عرب امارات کے 22 فوجی ہلاک + ویڈیو


یمن فورسز کے ہاتھوں متحدہ عرب امارات کے 22 فوجی ہلاک + ویڈیو

آبنائے باب المندب کے قریب یمنی فوج کے ایک میزائل حملے میں متحدہ عرب آمارات کی جنگی کشتی میں سوار 22 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے المیسرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے انصاراللہ سے وابستہ یمنی فوج کے ایک میزائل حملے میں متحدہ عرب آمارت کی ایک جنگی کشتی کو منہدم کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں اس ملک کے 22 فوجی جوان مارے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب آمارات سعودی اتحادی ہے اور یمن کے خلاف جنگ میں مصروف ہے۔

متحدہ عرب امارت کے حکام نے میزائل حملے میں کسی قسم کی جانی نقصان سے انکار کیا ہے تاہم یمنی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ میزائل لگنے سے 22 اماراتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

یمنی فوجی ذرائع نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میزائل نے آماراتی کشتی کو نشانہ بنایا ہے جس کی وجہ سے موقع پر ہی کشتی میں آگ بھڑک اٹھی اور منہدم ہوگئی۔

یمنی فوج کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حملے کے بعد اماراتی ریسکیو ٹیموں نے کشتی کی طرف جانے کی کوشش کی لیکن یمن فوج نے ''کاتوشیا'' میزائل داغ کر انہیں قریب جانے سے روک لیا۔

اماراتی جنگی کشتی یمنی ساحل المخا کی طرف بڑھ رہی تھی جو کہ حملے کا نشانہ بنی اور منہدم ہوگئی۔

یمنی فوج نے اس کشتی کی ویڈیو فلم بھی جاری کی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری