بھارت جھوٹ بول رہا ہے، سرجیکل سٹرائیک نہیں کی گئی، بان کی مون


بھارت جھوٹ بول رہا ہے، سرجیکل سٹرائیک نہیں کی گئی، بان کی مون

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے پاکستانی حدود میں سرجیکل سٹرائیک سے متعلق بھارتی دعوے کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروہ کو ایسی کارروائی کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے بھارت کے پاکستان پر سرجیکل سٹرائیک کے دعوے کو رد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، اقوام متحدہ نے بھی بھارت کے مبینہ سرجیکل سٹرائیک کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی تائید کردی ہے۔

بان کی مون کے ترجمان اسٹفان ڈراجک نے نیویارک میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے فوجی گروہ یو این ایم او جی آئی پی نے پاکستانی حدود میں بھارتی فوج کی فائرنگ کی آواز نہیں سنی۔

ادھر اقوام متحدہ میں بھارت کے مندوب اکبرالدین کا کہنا ہے کہ زمینی حقائق تبدیل نہیں ہوتے لیکن یو این گروہ کی رپورٹ کو مسترد نہیں کرسکتا کیوں کہ یہ گروہ براہ راست صورتحال کو مانیٹر کررہا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی وزیر اطلاعات بھی اپنی فوج کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دے چکے ہیں۔

اس سے قبل بھارتی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر سرحد کے پار پاکستان حدود میں داخل ہو گیا اور سرجیکل سٹرائیک کے بعد واپس آگیا۔

اس حملے کی ویڈیو بھی موجود ہے لیکن سرجیکل اسٹرائیک کی دعویدار بھارتی فوج وہ ویڈیو تاحال جاری نہیں کرسکی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے عسکری حکام بھارت کے پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو جھٹلا رہے ہیں۔

اب اقوام متحدہ نے بھی  بھارتی دعوے کی قلعی کھولتے ہوئے کہا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری