بھارتی فوج کا سرجیکل اسٹرائیکس کی جعلی ویویڈیوبنانےکا پول کھل گیا


بھارتی فوج کا سرجیکل اسٹرائیکس کی جعلی ویویڈیوبنانےکا پول کھل گیا

مقبوضہ کشمیر کے رکن اسمبلی عبدالرشید نے بتایا ہے کہ بھارتی فوجی تین دنوں سے لیپا سیکٹر کے سامنے سرجیکل اسٹرائیکس کی جعلی ویڈیو بنانے میں مصروف ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے اے آر وائی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے رکن اسمبلی عبدالرشید نے سری نگرمیں بھارتی فوج کے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کا پول کھول دیا ہے۔

روزنامہ ڈان کے مطابق، ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کشمیرکے علاقے میں تین دن سے سرجیکل اسٹرائیک کی جعلی ویڈیو بنانے میں لگی ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا یہ ویڈیو ان کے اپنے حلقے کے علاقے لیپا سیکٹر کے سامنے بنائی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے حلقے کے دو مقامات پر سرجیکل اسٹرائیکس کا ڈرامہ رچانے کی ویڈیو بنائی جارہی ہے جس کے بارے میں لوگ آ کر مجھے بتارہے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ گزشتہ 20 روز سے فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے اس کے باوجود سرحدی علاقوں  سے لوگوں کو نکالنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری