دمشق کےمضافاتی علاقے الحامہ شہرمیں شامی فوج داخل
شامی فوجی دستوں کے دمشق کے مضافاتی علاقے الحامہ شہر میں داخل ہونے کے تناظر میں شہر کے باشندوں اور اردگرد علاقوں کے لوگوں نے جشن منانا شروع کر دیا ہے۔
شام سے تسنیم کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، دہشت گرد گروہوں کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد شامی فوج، گزشتہ رات دمشق کے شمال مغربی مضافات کے الحامہ شہر میں داخل ہوگئی ہے۔
شامی فوجی دستوں کے دمشق کے مضافاتی علاقے الحامہ شہر میں داخل ہونے کی خوشی میں شہر کے باشندوں اور ارد گرد علاقوں کے لوگوں نے ہوائی فائرنگ کرکے اس فتح پر جشن منایا۔
مسلح عناصر اپنے ہتھیاروں کو چھوڑ کر الحامہ کے مرکز العیون محلے سے فرار ہوگئے جبکہ شامی فوج الباخره نامی عمارت میں داخل ہوگئی اور شامی پرچم کو اس عمارت پر لہرا دیا گیا ہے۔
شامی فوج کے مختلف علاقوں میں پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے اور یہ حقیقت ہے کہ اب دہشت گرد گروہوں کے مضبوط ٹھکانے پاش پاش ہوگئے ہیں۔
الباخرہ کی عمارت الحامہ کی سب سے بڑی اور اونچی عمارت ہے اور اس سے پورے شہر پر نظر رکھی جاسکتی ہے۔
لہٰذا اس عمارت کی آزادی کے ساتھ ہی علاقے میں دہشت گردوں کی امداد رسانی کے راستے اور ان کی نقل و حرکت شامی فوج کے کنٹرول میں آئیں ہیں۔