روز عاشورا کو بھی نائیجیرین آرمی نے 9 شیعوں کو شہید کر دیا


روز عاشورا کو بھی نائیجیرین آرمی نے 9 شیعوں کو شہید کر دیا

نائیجیرین سیکیورٹی فورسز نے اس ملک کے 9 شہریوں کو عاشورا کے دن شہادت پر فائز کر دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، نائیجیرین آرمی جس نے گزشتہ رات سے کادونا شہر میں ایک شیعہ مسجد کا محاصرہ کیا ہوا تھا، آج عاشورا کے دن فائرنگ کر کے 9 عزاداروں کو شہید کر دیا ہے۔

لندن میں اسلامی انسانی حقوق کی تنظیم نے بیان دیا ہے کہ نائیجیرین سیکیورٹی فورسز نے کٹسینا صوبے کے شہر فونٹوا میں عزاداروں پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 9 شیعہ موقع پر شہید ہو گئے۔

اس تنظیم کی رپورٹ میں آیا ہے کہ نائیجیرین پلیس اور آرمی نے کادونا شہر میں اسلامی مرکز کو بھی نذرآتش کیا ہے۔

نائیجیرین سیکیورٹی فورسز نے عزداروں سے مقابلہ کرنے کے لئے جو پر امن طریقے سے عزاداری سید شہدا علیہ السلام منا رہے تھے، آنسو گیس اور جنگی ہتھیار کا استعمال کیا ہے۔

لندن میں اسلامی انسانی حقوق کی تنظیم نے گزشتہ رات نائیجیرین حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ کادونا شہر میں شیعہ مسجد کا محاصرہ ختم کیا جائے اور شیعوں کو اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کی اجازت دے۔

یاد رہے کہ نائیجرین آرمی نے نو محرم کی رات کو بھی کادونا شہر میں کم سے کم 15 شیعہ عزاداروں کو گرفتار کیا تھا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری