سعودی عرب کے دارالحکومت اور بڑے شہروں میں فوج الرٹ


سعودی عرب کے دارالحکومت اور بڑے شہروں میں فوج الرٹ

باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کی مسلح افواج اور شاہی گارڈ نے حالیہ دنوں میں یمنی افواج کی طرف سے حملوں کے ردعمل میں دارالحکومت اور ملک کے بڑے شہروں کے دفاع کے لئے ایک سخت سکیورٹی اور خفیہ فوجی پلان تر تیب دیا ہے.

خبر رساں ادارے تسنیم نے رای‌الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی مسلح افواج اور شاہی گارڈ نے گزشتہ چند دنوں میں غیر علنی سخت سیکورٹی اقدامات پر عمل در آمد شروع کر دیا ہے۔

یہ اقدامات خالصتا فوجی نوعیت کے ہونےکی وجہ سے خفیہ رہے ہیں۔ جس کا مقصد کسی بھی قسم کی کشیدگی کے ساتھ نمٹنا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ یہ اقدامات یمن کی فوج اور انصار اللہ فورس کے لئے فوجی ہتھیاروں خاص طور پراسٹریٹجک میزائلوں کے پہنچنے کی خبروں کے بعد اپنائے گئے ہیں۔

ان باخبر ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ بدترین فوجی منظرنامے کے ساتھ نمٹنے والے ان اقدامات میں فضائی اور میزائل شیلڈ کی منصوبہ بندی بھی شامل ہے۔

اندازوں کے مطابق، ان خفیہ اقدامات میں سعودی عرب کے بڑے شہروں کے ارد گرد سمیت ریاض، جیزان کے ارد گرد کے قصبوں میں میزائل شیلڈ کے ایک نیٹ ورک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری