یمنی فوج کے ہاتھوں 15 سعودی فوجی ہلاک


یمنی فوج کے ہاتھوں 15 سعودی فوجی ہلاک

یمنی مسلح افواج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی افواج کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے 15 اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے المیسرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے سعودی اتحادی فوج کے ایک حملے کو پسپا کرتے ہوئے 15 اہلکاروں کو ہلاک اور 40 سے زائد کو زخمی کردیا ہے۔

سعودی فوج نے  جنوبی سعودی میں جیزان کے علاقے جبل الدود سے یمن پر حملہ کردیا تھا۔

ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ یمنی فوج اور رضاکار فورسز نے سعودی عرب کی بریڈلی جنگی بکتر بند گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا ہے۔

یمنی فوج نے سعودی عرب المدبرات اور المدفون کے دو اہم چیک پوسٹوں پر مارٹر گولے فائر کئے ہیں جس کے نتیجے میں دشمن فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

اسی طرح یمنی فوج کی آرٹلری یونٹ نے جیزان کے الخوبه میں واقع الفریضه فوجی اڈے میں بھی سعودی فوجیوں کے مرکز کو توپخانے سے نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے گذشتہ 19 ماہ سے یمن کی بحری، ہوائی اور زمینی ناکہ بندی کی ہوئی ہے اور مسلسل رہائشی علاقوں اور فوجی اڈوں پر بمباری کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق، اب تک سعودی وحشیانہ حملوں میں 6600 بے گناہ یمنی شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری