اکیلا عراق موصل کو آزاد کرانے کی طاقت نہیں رکھتا, اردگان کا دعویٰ


اکیلا عراق موصل کو آزاد کرانے کی طاقت نہیں رکھتا, اردگان کا دعویٰ

ترک صدر کا کہنا ہے کہ عراق کی فوج بیرونی مدد کے بغیر داعش کو موصل سے باہر کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترک صدر رجب طیب اردگان نے دعویٰ کیا ہے کہ اکیلا عراق موصل سے دہشتگردوں کو مار بھاگانے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہے، عراق کو چاہئے کہ بیرونی مدد حاصل کرے۔

رجب طیب کا کہنا تھا کہ ترک افواج موصل کے قریب ایک فوجی کمیپ میں موجود رہیں گی۔

ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ انقرہ داعش سمیت کسی بھی دہشت گرد گروہ کو موصل پر قابض رہنے کی اجازت نہیں دے سکتا ہے۔

دوسری طرف عراقی وزیراعظم نے ترک صدر کی جانب سے موصل آپریشن کے موقع پر جاری بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک آرمی کا موصل کی آزادی میں کوئی کردار نہیں ہوگا۔ موصل کو دہشت گردوں کی چنگل سے عراقی فوج ہی آزاد کرائے گی۔

واضح رہے  کہ عراق کے اعلیٰ حکام نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موصل صرف عراقی فوج کے ہاتھوں ہی آزاد ہوگا۔

العبادی کا مزید کہنا تھا کہ ہم موصل کی آزادی میں ترک فوج کے کسی قسم کے کردار کو نہیں دیکھنا چاہتے۔

عراق کے اعلیٰ راہنما سید عمار الحکیم نے بھی اس سلسلے میں بیان جاری کیا ہے کہ موصل آپریشن میں بیرونی افواج کا کوئی کردار نہیں ہوگا تاہم جزئی طور پر امریکی ائیر فورس کی عراقی ائیر فورس کو مشورے کی حد تک حمایت حاصل رہے گی۔

یاد رہے کہ عراق میں ترکی کے 150 فوجی جوان 25 ٹینکوں کے ساتھ موصل سے 30 کلو میٹر دور بعشقیہ کے مقام پر موجود ہیں۔

ترک حکومت کا خیال ہے کہ کم سے کم 2000 فوجی موصل کو آزاد کرانے کے لئے عراق بھیج دئے جائیں جبکہ عراق حکومت کا کہنا ہے کہ اس کو ترک فوج کی مدد کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری