افغانستان بحیرہ کیسپیئن اور یورپ کے ساتھ متصل ہو رہا ہے


افغانستان بحیرہ کیسپیئن اور یورپ کے ساتھ متصل ہو رہا ہے

افغانستان کی وزارت تجارت کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ماہ کے آخر تک افغانستان بحیرہ کیسپیئن اور یورپ سے متصل ہو جائے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نے ریڈیو آزادی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کی وزارت تجارت کے ترجمان مسافر قوقندی نے اعلان کیا ہےکہ ان کا ملک اس سال نومبر کے آخر تک تاریخی راستے"لاجورد" کے ذریعے بحیرہ کیسپیئن اور یورپ سے متصل ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ترکمانستان ہرات - تورغندی ریلوے لائن کو صوبہ فریاب کی بندرگاہ "آقینه" کے ساتھ متصل کرنے کے لئے ایک علیحدہ ریلوے لائن بچھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

قوقندی نے کہا کہ افغانستان اور ترکمانستان کے صدور صوبہ فریاب میں دیگر 12 ممالک کے نمائندوں کی موجودگی میں صوبہ فریاب کی بندرگاہ "آقینه" کا افتتاح کریں گے۔

لاجورد کا راستہ جو تاریخی اہمیت کا حامل ہے، نے تقریبا دو ہزار سال پہلے بھی افغانستان کو یورپ سے ملایا تھا اب اس راستے کی دوبارہ بحالی سے افغانستان کا ایک یا دو ممالک پرٹرانزٹ اور تجارتی انحصار کم ہو جائے گا۔

اس سے قبل بھی افغان صدر نے اعلان کیا تھا کہ لاجورد راستے کی دوبارہ بحالی کا فیصلہ اور اس کے ذریعے افغانستان کا یورپ اور بحیرہ کیسپیئن سے متصل ہونا کسی خاص ملک کے ساتھ مشکلات کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ یہ اقدام خطے کے فائدے میں بھی ہوگا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری