دہشت گردوں کے چنگل سے موصل کا 352 مربع کلومیٹر علاقہ آزاد کرالیا گیا


دہشت گردوں کے چنگل سے موصل کا 352 مربع کلومیٹر علاقہ آزاد کرالیا گیا

عراقی فورسز اور عوامی رضاکار فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے موصل شہر کے 352 مربع کلومیٹر علاقے کو خونخوار داعش کے چنگل سے آزاد کرالیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے العہد کے حوالے سے نقل کیاہے کہ عراقی فوج اور رضاکار نوجوانوں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے موصل کے 352 مربع کلومیٹر علاقے کو دہشت گرد ٹولے داعش کے کنٹرول سے آزاد کرالیا ہے۔

عراقی وزیراعظم نے پیر 17 اکتوبر کو اس ملک کے شہر موصل کی دہشت گرد گروہ داعش سے آزادی کے لئے وسیع پیمانے پر کارروائیوں کے آغاز کی خبر دی تھی۔

واضح رہے کہ موصل عراق کا دوسرا بڑا شہر ہے جس پر خونخوار درندہ صفت داعش نے قبضہ کر رکھا ہے۔

عراقی سکیورٹی فورسز، موصل کو آزاد کرانے کی کارروائی شروع کرتے ہی دہشت گرد گروہ داعش سے کئی دیہات آزاد کرانے میں کامیاب ہوگئی ہیں جبکہ عراقی فورسز کی حیران کن پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری