جارح سعودی اتحاد نے یمن میں جنگ بندی کے خاتمے کا اعلان کر دیا


جارح سعودی اتحاد نے یمن میں جنگ بندی کے خاتمے کا اعلان کر دیا

یمن پر جارحانہ حملے کرنے والے سعودی اتحاد نے بار بار سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے بعد یمن میں جنگ بندی کے خاتمے کا اعلان کر دیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے فرانسیسی نیوز ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ یمن میں جنگ بندی کا خاتمہ ہوچکا ہے۔

یمن میں 72 گھنٹے کی جنگ بندی جس کا آغاز جمعرات کی صبح کو ہوا تھا، سعودی جنگی طیاروں نے فائربندی کے چند منٹ بعد ہی تعز کے علاقے مجحر الراعی میں ایک گھر پر بمباری کرکے اس کی خلاف ورزی کی تھی۔

جمعرات کو یمن میں 72 گھنٹے کی جنگ بندی کا آغاز ایسی حالت میں کیا گیا تھا کہ جارح سعودی اتحاد خود اس پر پابندی کی تاکید کر رہا تھا۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی یمن میں 5 بار جنگ بندی کا اعلان کیا گیا لیکن ہر بار سعودی عرب نے یمن کے رہائشی علاقوں پر بمباری کرکے اس کی خلاف ورزی کی ہے۔

سعودی عرب نے یمن کے مستعفی اور فراری صدر "منصور ہادی" کو واپس اقتدار پہ لانے کی خاطر خطے کے بعض عرب ممالک کے ساتھ ملکر 26 مارچ 2015 سے یمن پر وسیع پیمانے پر حملے شروع کئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے ترجمان روپرٹ کولویل نے4 اکتوبر 2016 کو جنیوا میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ مارچ 2015 سے 30 ستمبر2016 تک یمن میں 4 ہزار 14 افراد مارے جا چکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری