مأرب میں سعودی دہشت گردوں کے خلاف یمنی فوج کا خصوصی آپریشن
یمنی فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے سعودی عرب کے جارحانہ حملوں کو روکنے کے مقصد سے جاری کارروائیوں کے دوران مأرب صوبے کے بعض علاقوں کو سعودی اتحاد کے دہشت گردوں کے وجود سے پاک کر دیا ہے۔
خبر رساں ادارے تسنیم نے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے ایک منفرد آپریشن کے دوران مأرب صوبے میں جارح سعودی اتحاد کے زیر قبضہ بعض علاقوں کو آزاد کرالیا ہے۔
انہوں نے تاکید کی کہ اس جارح اتحاد کے دہشت گردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے اور یمنی فوج اور عوامی رضا کار فورسز کی پیشقدمی کو روکنے کے لئے سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی کوششیں بھی بری طرح ناکام ہوئی ہیں۔
یمنی فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے اتوار کے روز صراوح علاقے میں واقع ربیعہ وادی میں اپنی پوزیشنوں کی طرف سعودی دہشت گردوں کی پیشقدمی کو ناکام بنادیا تھا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے گذشتہ 19 ماہ سے یمن کی بحری، ہوائی اور زمینی ناکہ بندی کی ہوئی ہے اور مسلسل رہائشی علاقوں اور فوجی اڈوں پر بمباری کر رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق، اب تک سعودی وحشیانہ حملوں میں 6600 بے گناہ یمنی شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں